حدثنا سعيد بن منصور ، حدثنا خالد بن عبد الله ، عن الجريري ، عن ابي الطفيل ، قال: قلت له: " ارايت رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، كان ابيض، مليح الوجه "، قال مسلم بن الحجاج: مات ابو الطفيل، سنة مائة، وكان آخر من مات من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم.
جریری سے روایت ہے میں نے ابوالطفیل رضی اللہ عنہ سے کہا: تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا؟ انہوں نےکہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ سفید تھا، ملاحت دار (جو سب رنگوں سے افضل ہے)۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے کہا: ابوالطفیل رضی اللہ عنہ ۱۰۰ ھ میں فوت ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سب کے بعد وہی فوت ہوئے۔