حدثنا شيبان بن فروخ ، حدثنا جرير بن حازم ، حدثنا قتادة ، قال: قلت لانس بن مالك : " كيف كان شعر رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: كان شعرا رجلا، ليس بالجعد، ولا السبط بين اذنيه، وعاتقه ".
سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کیسے تھے؟ انہوں نے کہا: میانہ تھے، نہ بہت گھونگریالے، نہ بالکل سیدھے، کانوں اور مونڈھوں کے درمیان تک تھے۔