وحدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة . ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو اسامة ، وابن بشر جميعا، عن هشام ، وحدثنا محمد بن عبد الله بن نمير واللفظ له، حدثنا محمد بن بشر ، حدثنا هشام ، عن ابيه ، عن عائشة : ان الحارث بن هشام سال النبي صلى الله عليه وسلم: كيف ياتيك الوحي؟ فقال: احيانا ياتيني في مثل صلصلة الجرس، وهو اشده علي، ثم يفصم عني، وقد وعيته، واحيانا ملك في مثل صورة الرجل، فاعي ما يقول ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، حارث بن ہشام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: آپ پر وحی کیونکر آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کبھی تو ایسی آتی ہے جیسے گھنٹی کی جھنکار وہ مجھ پر نہایت سخت ہوتی ہے پھر موقوف ہو جاتی ہے جبکہ میں یاد کر لیتا ہوں اور کبھی ایک فرشتہ آتا ہے مرد کی صورت میں اور جو وہ کہتا ہے اس کو یاد کر لیتا ہوں۔“