حدثنا محمد بن رافع ، حدثنا ابو النضر ، حدثنا سليمان ، عن ثابت ، عن انس ، قال: " لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم، والحلاق يحلقه، واطاف به اصحابه، فما يريدون ان تقع شعرة، إلا في يد رجل ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے دیکھا حجام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر بنا رہا تھا اور اصحاب رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد تھے وہ چاہتے تھے کوئی بال زمین پر نہ گرے، کسی نہ کسی کے ہاتھ میں گرے۔