كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

حدثنا عمرو الناقد ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابن المنكدر ، انه سمع جابر بن عبد الله . ح وحدثنا إسحاق ، اخبرنا سفيان ، عن ابن المنكدر ، عن جابر ، وعن عمرو ، عن محمد بن علي ، عن جابر ، احدهما يزيد على الآخر. ح وحدثنا ابن ابي عمر واللفظ له، قال: قال سفيان : سمعت محمد بن المنكدر ، يقول: سمعت جابر بن عبد الله ، قال سفيان : وسمعت ايضا عمرو بن دينار يحدث، عن محمد بن علي ، قال: سمعت جابر بن عبد الله ، وزاد احدهما على الآخر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لو قد جاءنا مال البحرين، لقد اعطيتك هكذا، وهكذا، وهكذا "، وقال بيديه جميعا، فقبض النبي صلى الله عليه وسلم، قبل ان يجيء مال البحرين، فقدم على ابي بكر بعده، فامر مناديا فنادى من كانت له على النبي صلى الله عليه وسلم، عدة او دين، فليات، فقمت: فقلت: إن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: لو قد جاءنا مال البحرين، اعطيتك هكذا وهكذا وهكذا، فحثى ابو بكر مرة، ثم قال لي: عدها، فعددتها، فإذا هي خمس مائة، فقال: خذ مثليها.

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمارے پاس بحرین (ایک شہر ہے) کا مال آئے تو میں تجھ کو اتنا دوں گا، اور اتنا اور اتنا اور دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔ (یعنی تین لپ بھر کر) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی بحرین کا مال آنے سے پہلے، وہ (مال) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد۔ انہوں نے ایک منادی کو حکم دیا آواز کے لیے جس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ وعدہ کیا ہو۔ یا اس کا قرض آپ پر آتا ہو تو وہ آئے۔ یہ سن کر میں کھڑا ہوا۔ میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بحرین کا مال آ ئے گا تو تجھ کو اتنا دیں گے اور اتنا اور اتنا۔ یہ سن کر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک لپ بھرا، پھر مجھ سےکہا: اس کو گن۔ میں نے گنا تو وہ پانچ سو نکلے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کا دو گنا اور لے لے (تو تین لپ ہو گئے)۔

صحيح مسلم # 6023
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp