كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

حدثنا سعيد بن منصور ، وابو الربيع ، قالا: حدثنا حماد بن زيد ، عن ثابت البناني ، عن انس بن مالك ، قال: " خدمت رسول الله صلى الله عليه وسلم عشر سنين، والله ما قال لي افا قط، ولا قال لي لشيء، لم فعلت كذا، وهلا فعلت كذا "، زاد ابو الربيع: ليس مما يصنعه الخادم، ولم يذكر قوله: والله.

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی دس برس تک، اللہ کی قسم کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اف نہ کہا تھا (اف ایک زجر کا کلمہ ہے عرب کی زبان میں) اور نہ کبھی یہ کہا تو نے یہ کام کیوں کیا یا یہ کام کیوں نہ کیا , جو خادم کو کرنا چاہیے تھا۔

صحيح مسلم # 6011
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp