حدثنا قتيبة بن سعيد ، وابو بكر بن ابي شيبة ، قالا: حدثنا حاتم بن إسماعيل ، عن المهاجر بن مسمار ، عن عامر بن سعد بن ابي وقاص ، قال: كتبت إلى جابر بن سمرة مع غلامي نافع، اخبرني بشيء سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فكتب إلي إني سمعته، يقول: " انا الفرط على الحوض ".
سیدنا عامر بن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں نے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے پاس اپنے غلام نافع کے ساتھ ایک خط بھیجا جس میں لکھا تھا بیان کرو مجھ سے جو تم نے سنا ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ انہوں نے جواب میں لکھا میں نے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”میں تمہارا پیش خیمہ ہوں گا حوض پر۔“