وحدثني حرملة بن يحيي ، اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، ان انس بن مالك حدثه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " قدر حوضي كما بين ايلة، وصنعاء من اليمن، وإن فيه من الاباريق كعدد نجوم السماء ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے حوض کی مقدار اتنی ہے جیسے ایلہ اور یمن کا صنعاء اور اس میں برتن تعداد میں آسمان کے تاروں کے برابر ہیں۔“