وحدثني حرملة بن يحيي ، حدثنا عبد الله بن وهب ، حدثني عمر بن محمد ، عن نافع ، عن عبد الله ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إن امامكم حوضا كما بين جرباء، واذرح، فيه اباريق كنجوم السماء، من ورده فشرب منه لم يظما بعدها ابدا ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سامنے ایک حوض ہے اتنا بڑا جیسے جرباء سے اذرح، اس میں کوزے ہیں آسمان کے تاروں کی طرح جو وہاں آئے گا اور اس میں سے پیئے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہو گا۔“