حدثني محمد بن عبد الله بن بزيع ، حدثنا ابن ابي عدي ، عن شعبة ، عن معبد بن خالد ، عن حارثة ، انه سمع النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " حوضه ما بين صنعاء، والمدينة "، فقال له المستورد : الم تسمعه؟ قال: الاواني، قال: لا، فقال المستورد: ترى فيه الآنية مثل الكواكب.
سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”حوض میرا اتنا بڑا ہے جیسے صنعاء سے مدینہ۔“ (ایک مہینہ کی مسافت) مستورد نے کہا: تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کا ذکر نہیں سنا، حارثہ نے کہا: نہیں۔ مستورد نے کہا: ”تم برتن دیکھو گے وہاں ستاروں کی طرح۔“