كِتَاب الْفَضَائِلِ انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل

وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا وهب يعني ابن جرير ، حدثنا ابي ، قال: سمعت يحيي بن ايوب يحدث، عن يزيد بن ابي حبيب ، عن مرثد ، عن عقبة بن عامر ، قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، على قتلى احد، ثم صعد المنبر كالمودع للاحياء والاموات، فقال: " إني فرطكم على الحوض، وإن عرضه كما بين ايلة إلى الجحفة، إني لست اخشى عليكم ان تشركوا بعدي، ولكني اخشى عليكم الدنيا ان تنافسوا فيها، وتقتتلوا فتهلكوا كما هلك من كان قبلكم "، قال عقبة: فكانت آخر ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم على المنبر.

‏‏‏‏ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے شہیدوں پر نماز پڑھی پھر منبر پر چڑھے جیسے کوئی رخصت کرتا ہے زندوں اور مردوں کو اور فرمایا: میں تمہارا پیش خیمہ ہوں گا حوض پر اور اس حوض کی چوڑائی اتنی ہے جیسے ایلہ سے جحفہ (یہ دونوں مقام کے نام ہیں ایلہ مدینہ سے پندرہ منزل پر اور جحفہ سات منزل پر ہے) مجھے یہ ڈر نہیں کہ تم میرے بعد مشرک ہو جاؤ گے لیکن میں ڈرتا کہ دنیا کے لالچ میں پڑ کر آپس میں لڑنے نہ لگو، پھر تباہ ہو جاؤ جیسے تم سے پہلے لوگ تباہ ہوئے۔ عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ آخری بار میرا دیکھنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر۔

صحيح مسلم # 5977
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp