وحدثنا ابن ابي عمر ، حدثنا يحيي بن سليم ، عن ابن خثيم ، عن عبد الله بن عبيد الله بن ابي مليكة ، انه سمع عائشة ، تقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول وهو بين ظهراني اصحابه: " إني على الحوض انتظر من يرد علي منكم، فوالله ليقتطعن دوني رجال، فلاقولن: اي رب مني ومن امتي، فيقول: إنك لا تدري ما عملوا بعدك، ما زالوا يرجعون على اعقابهم ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں بیٹھے تھے، فرماتے تھے: ”میں حوض کوثر پر تمہارا انتظار کروں گا کہ کون کون تم میں سے آتے ہیں۔ اللہ کی قسم بعض لوگ میرے پاس آنے سے روکے جائیں گے، میں کہوں گا: اے رب! یہ میرے لوگ ہیں اور میری امت کے لوگ ہیں، پروردگار فرمائے گا: تجھ کو معلوم نہیں انہوں نے جو کام کئے تیرے بعد، ہمیشہ پھرتے رہے دین سے۔“