وحدثنا داود بن عمرو الضبي ، حدثنا نافع بن عمر الجمحي ، عن ابن ابي مليكة ، قال: قال عبد الله بن عمرو بن العاص ، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " حوضي مسيرة شهر، وزواياه سواء، وماؤه ابيض من الورق، وريحه اطيب من المسك، وكيزانه كنجوم السماء، فمن شرب منه فلا يظما بعده ابدا ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض ایک مہینہ کی راہ ہے، اس کے چاروں کونے برابر ہیں، (یعنی طول اور عرض یکساں ہے) اس کا پانی چاندی سے زیادہ سفید ہے اور اس کی بو مشک سے بہتر ہے، اس پر جو آبخورے رکھے ہیں، ان کی گنتی آسمان کے تاروں کے برابر ہے جو اس میں سے پئے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔“