حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا يعقوب يعني ابن عبد الرحمن القاري ، عن ابي حازم ، قال: سمعت سهلا ، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " انا فرطكم على الحوض، من ورد شرب، ومن شرب لم يظما ابدا، وليردن علي اقوام اعرفهم ويعرفوني، ثم يحال بيني وبينهم "، قال ابو حازم : فسمع النعمان بن ابي عياش ، وانا احدثهم هذا الحديث، فقال: هكذا سمعت سهلا يقول؟ قال: فقلت: نعم،
سیدنا ابوحازم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارا پیش خیمہ ہوں گا حوض کوثر پر، جو وہاں آئے گا وہ اس حوض میں سے پیئے گا اور جو پیئے گا اس میں سے پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا، اور میرے سامنے کچھ لوگ آئیں گے جن کو میں پہچانتا ہوں اور وہ مجھ کو پہچانتے ہیں، پھر وہ روک دیئے جائیں گے میرے پاس آنے سے۔“