حدثني احمد بن عبد الله بن يونس ، حدثنا زائدة ، حدثنا عبد الملك بن عمير ، قال: سمعت جندبا ، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " انا فرطكم على الحوض ".
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرماتے تھے: ”میں تمہارا پیش خیمہ ہوں گا حوض پر۔“ (یعنی آگے جا کر تمہارے آنے کا منتظر رہوں گا، اور تمہارے پلانے کا سامان درست کروں گا۔)