حدثني محمد بن حاتم ، حدثنا ابن مهدي ، حدثنا سليم ، عن سعيد بن ميناء ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " مثلي ومثلكم، كمثل رجل اوقد نارا، فجعل الجنادب والفراش يقعن فيها، وهو يذبهن عنها، وانا آخذ بحجزكم عن النار، وانتم تفلتون من يدي ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اور تمہاری مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی، اور ٹڈی اور پتنگے اس میں گرنے لگے، اور وہ ان کو روکنے لگا، اسی طرح میں تمہاری کمر تھامے ہوں، انگار سے اور تم نکلے جاتے ہو میرے ہاتھ سے۔“