وحدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا المغيرة بن عبد الرحمن القرشي ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إنما مثلي ومثل امتي، كمثل رجل استوقد نارا، فجعلت الدواب والفراش يقعن فيه، فانا آخذ بحجزكم، وانتم تقحمون فيه ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مثل اور میری امت کی مثل ایسی ہے، جیسے کسی نے آگ جلائی پھر اس میں کیڑے اور پتنگے گرنے لگے اور میں پکڑے ہوئے ہوں تمہاری کمروں کو اور تم بےتامل اندھادھند اس میں گر پڑتے ہو۔“