وحدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا محمد بن جعفر ، حدثنا سعيد ، عن قتادة ، عن انس ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، كان بالزوراء، فاتي بإناء ماء لا يغمر اصابعه، او قدر ما يواري اصابعه، ثم ذكر نحو حديث هشام.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوراء میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا اس میں اتنا پانی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں نہیں ڈوبتی تھیں یا انگلیاں نہیں چھپتی تھیں، پھر بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔