حدثني الحكم بن موسى ابو صالح ، حدثنا هقل يعني ابن زياد ، عن الاوزاعي ، حدثني ابو عمار ، حدثني عبد الله بن فروخ ، حدثني ابو هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " انا سيد ولد آدم يوم القيامة، واول من ينشق عنه القبر، واول شافع، واول مشفع ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں آدم کی اولاد کا سردار ہوں گا قیامت کے دن، اور سب سے پہلے میری قبر پھٹے گی اور سب سے پہلے میں شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری شفاعت قبول ہو گی۔“