حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا وهب بن جرير ، حدثنا ابي ، عن ابي رجاء العطاردي ، عن سمرة بن جندب ، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم، إذا صلى الصبح اقبل عليهم بوجهه، فقال: هل راى احد منكم البارحة رؤيا؟ ".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھتے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے: ”تم میں سے کسی نے گزشتہ رات کو کوئی خواب دیکھا ہے۔“