وحدثنا نصر بن علي الجهضمي ، اخبرني ابي ، حدثنا صخر بن جويرية ، عن نافع ، ان عبد الله بن عمر حدثه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " اراني في المنام اتسوك بسواك، فجذبني رجلان احدهما اكبر من الآخر، فناولت السواك الاصغر منهما، فقيل لي: كبر، فدفعته إلى الاكبر ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے خواب میں ایسا معلوم ہوا کہ میں مسواک کر رہا ہوں اس وقت دو شخصوں نے مجھ کو کھینچا (یعنی ہر ایک نے مسواک مانگی) ایک ان میں بڑا تھا تو میں نے چھوٹے کو مسواک دی۔ مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دے، میں نے بڑے کو دے دی۔“