حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا ليث . ح وحدثنا ابن رمح ، اخبرنا الليث ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال لاعرابي جاءه: فقال: " إني حلمت ان راسي قطع، فانا اتبعه، فزجره النبي صلى الله عليه وسلم، وقال: لا تخبر بتلعب الشيطان بك في المنام ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گنوار آیا اور کہنے لگا میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کٹ گیا ہے اور میں اس کے پیچھے جا رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو جھڑکا اور فرمایا: ”جو شیطان تجھ سے کھیل کرتا ہے خواب میں مت بیان کر کسی سے۔“