وحدثني ابو الطاهر ، اخبرنا عبد الله بن وهب ، اخبرني عمرو بن الحارث ، عن عبد ربه بن سعيد ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن ، عن ابي قتادة ، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه قال: " الرؤيا الصالحة من الله، والرؤيا السوء من الشيطان، فمن راى رؤيا فكره منها شيئا، فلينفث عن يساره وليتعوذ بالله من الشيطان لا تضره، ولا يخبر بها احدا، فإن راى رؤيا حسنة، فليبشر ولا يخبر إلا من يحب ".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برا شیطان کی طرف سے، پھر جو کوئی خواب دیکھے اور اس کو برا سمجھے تو وہ بائیں طرف تین بار تھوتھو کرے اور «اعُوذُ بِاللّهِ مِن الشِّیطانِ الرَّجِیمِ» کہے اب وہ خواب اس کو ضرر نہ کرے گا اور چاہیے کہ وہ خواب کسی سے بیان نہ کرے اور اگر نیک خواب دیکھے تو خوش ہو اور اسی سے بیان کرے جو دوست ہو۔