وحدثني حرملة بن يحيي ، اخبرنا ابن وهب، اخبرني يونس . ح وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، وعبد بن حميد ، قالا: اخبرنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، كلاهما، عن الزهري ، بهذا الإسناد، وليس في حديثهما اعرى منها، وزاد في حديث يونس: فليبصق على يساره حين يهب من نومه ثلاث مرات.
اس سند سے بھی یہ روایت اسی طرح منقول ہے اس میں ابوسلمہ قول ذکر نہیں کیا گیا اور یونس راوی کی حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ ”جب وہ نیند سے بیدار ہو تو تھوکے تین بار اپنی بائیں جانب۔“