وحدثني محمد بن حاتم بن ميمون ، حدثنا ابن مهدي ، عن سفيان ، عن عبد الملك بن عمير ، حدثنا ابو سلمة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اصدق كلمة قالها شاعر كلمة لبيد: الا كل شيء ما خلا الله باطل "، وكاد امية بن ابي الصلت، ان يسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے وہی روایت ہے جو گزری۔ اس میں یہ ہے کہ سب سے زیادہ سچ کلام لبید کا ہے اور ابوصلت کا بیٹا امیہ اسلام کے قریب تھا (کیونکہ اس کے عقائد اچھے تھے گوہ اسلام سے محروم رہا)۔