حدثني ابو جعفر محمد بن الصباح ، وعلي بن حجر السعدي جميعا، عن شريك ، قال ابن حجر: اخبرنا شريك، عن عبد الملك بن عمير ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " اشعر كلمة تكلمت بها العرب كلمة لبيد: الا كل شيء ما خلا الله باطل ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے عمدہ شعر جو عرب کے لوگوں نے کہا ہے لبید کا یہ کلام ہے“ (لبید بن ربیعہ ایک صحابی تھے شاعر) اس کا ترجمہ اردو میں یہ ہے۔ ماسوائے حق تعالیٰ کے ہر ایک شے لغو ہے۔