حدثنا عمرو الناقد ، وابن ابي عمر كلاهما، عن ابن عيينة ، قال ابن ابي عمر: حدثنا سفيان، عن إبراهيم بن ميسرة ، عن عمرو بن الشريد ، عن ابيه ، قال: " ردفت رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما، فقال: هل معك من شعر امية بن ابي الصلت شيء؟ قلت: نعم، قال: هيه، فانشدته بيتا، فقال: هيه، ثم انشدته بيتا، فقال: هيه، حتى انشدته مائة بيت ".
عمرو بن شرید سے روایت ہے، انہوں نے سنا اپنے باپ سے، وہ کہتے تھے: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوار ہوا ایک دن، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“ ”تجھ کو امیہ بن ابی الصلت کے کچھ شعر یاد ہیں؟ میں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھ۔“ میں ایک «بيت» (شعر) پڑھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور پڑھ۔“ یہاں تک کہ میں نے سو «بيتيں» (اشعار) پڑھے۔