حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، كلاهما، عن المقرئ ، قال ابو بكر، حدثنا ابو عبد الرحمن المقرئ، عن سعيد بن ابي ايوب ، حدثني عبيد الله بن ابي جعفر ، عن عبد الرحمن الاعرج ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من عرض عليه ريحان فلا يرده، فإنه خفيف المحمل طيب الريح ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو خوشبودار گھاس دی جائے یا خوشبودار پھول دیا جائے تو اس کو نہ پھیرے اس لیے کہ اس کا کچھ بوجھ نہیں اور خوشبو عمدہ ہے۔“