حدثنا حجاج بن الشاعر ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن ايوب ، عن ابن سيرين ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا يسب احدكم الدهر، فإن الله هو الدهر، ولا يقولن احدكم للعنب: الكرم، فإن الكرم الرجل المسلم ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت برا کہے کوئی تم میں سے زمانے کو کیونکہ اللہ ہی کہ ہاتھ میں زمانہ ہے اور سب کچھ اللہ ہی کرتا ہے پھر زمانہ کو برا کہنا معاذ اللہ، اللہ تعالیٰ کو برا کہنا ہے اور کوئی تم میں سے انگور کر «كرم» نہ کہے اس لیے کہ «كرم» مسلمان آدمی کو کہتے ہیں۔“