حدثنا قتيبة بن سعيد ، حدثنا المغيرة يعني ابن عبد الرحمن الحزامي ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " نزل نبي من الانبياء تحت شجرة، فلدغته نملة، فامر بجهازه فاخرج من تحتها، ثم امر بها، فاحرقت فاوحى الله إليه فهلا نملة واحدة ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پیغمبر پیغمبروں میں سے ایک درخت کے تلے اترے ان کو ایک چیونٹی نے کاٹا، انہوں نے حکم دیا۔ چیونٹیوں کا چھتہ نکالا گیا، پھر انہوں نے حکم دیا وہ جلایا گیا، تب اللہ نے ان کو وحی بھیجی ایک چیونٹی کو (جس نے کاٹا تھا) تو نے سزا دی ہوتی، (دوسروں کا کیا قصور تھا)۔