كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

وحدثني إسحاق بن منصور ، اخبرنا محمد بن جهضم ، حدثنا إسماعيل وهو عندنا ابن جعفر ، عن عمر بن نافع ، عن ابيه ، قال: كان عبد الله بن عمر يوما عند هدم له، فراى وبيص جان، فقال: اتبعوا هذا الجان فاقتلوه، قال ابو لبابة الانصاري : إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم " نهى عن قتل الجنان التي تكون في البيوت، إلا الابتر وذا الطفيتين فإنهما اللذان يخطفان البصر، ويتتبعان ما في بطون النساء ".

‏‏‏‏ نافع سے روایت ہے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک دن اپنے گرے ہوئے مکان کے پاس تھے وہاں سانپ کی کیچلی دیکھی۔ تو لوگوں سے کہا: اس سانپ کا پیچھا کرو اور اس کو مار ڈالو۔ سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ان سانپوں کے مارنے سے جو گھروں میں رہتے ہیں مگر دم بریدہ اور جس پر دو لکیریں ہوتی ہیں کیونکہ یہ دونوں بینائی اچک لیتے ہیں (جب نظر ملاتے ہیں) اور عورتوں کا پیٹ گرا دیتے ہیں (ڈر کے مارے عورت کا پیٹ گر پڑتا ہے اس کی نظر میں یہ تاثیر ہے)۔

صحيح مسلم # 5833
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp