وحدثني محمد بن رمح ، اخبرنا الليث . ح وحدثنا قتيبة بن سعيد ، واللفظ له، حدثنا ليث ، عن نافع ، ان ابا لبابة كلم ابن عمر ليفتح له بابا في داره يستقرب به إلى المسجد، فوجد الغلمة جلد جان، فقال عبد الله: التمسوه فاقتلوه، فقال ابو لبابة : لا تقتلوه فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم " نهى عن قتل الجنان التي في البيوت ".
سیدنا نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا ایک دروازہ کھولنے کے لیے ان کے گھر میں تاکہ مسجد سے نزدیک ہو جائیں، اتنے میں لڑکوں نے سانپ کی ایک کیچلی پائی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: سانپ کو ڈھونڈو اور مار ڈالو، ابو لبابہ نے کہا: مت مارو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے ان سانپوں کے مارنے کا جو گھر میں ہوں۔