كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثني ابو الطاهر ، وحرملة بن يحيي ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف ، عن معاوية بن الحكم السلمي ، قال: قلت يا رسول الله، امورا كنا نصنعها في الجاهلية، كنا ناتي الكهان، قال: " فلا تاتوا الكهان "، قال، قلت: كنا نتطير، قال: " ذاك شيء يجده احدكم في نفسه، فلا يصدنكم ".

‏‏‏‏ سیدنا معاویہ بن حکم سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بعض کام ہم جاہلیت کے زمانے میں کیا کرتے تھے، ہم کاہنوں کے پاس جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب کاہنوں کے پاس مت جاؤ۔ ہم نے کہا: ہم برا شگون لیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ خیال ہے جو تمہارے دل میں گزرتا ہے لیکن اس خیال کی وجہ سے تم کوئی اپنا کام نہ چھوڑو۔

صحيح مسلم # 5813
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp