وحدثني محمد بن حاتم ، حدثنا روح بن عبادة ، حدثنا ابن جريج ، اخبرني ابو الزبير ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يقول: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: " لا عدوى ولا صفر ولا غول "، وسمعت ابا الزبير يذكر ان جابرا فسر لهم قوله " ولا صفر "، فقال ابو الزبير: الصفر البطن، فقيل لجابر: كيف؟، قال: كان يقال دواب البطن، قال: ولم يفسر الغول، قال ابو الزبير: هذه الغول التي تغول.
سیدنا ابوالزبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے سنا سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے، وہ کہتے تھے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بیماری کا لگنا کچھ نہیں، سفر کچھ نہیں، غول کچھ نہیں۔“ ابن جریج نے کہا میں نے ابوالزبیر سے سنا، وہ کہتے تھے جابر نے «وَلَا صَفَرَ» کی تفسیر کی۔ ابوالزبیر نے کہا: صفر پیٹ کو کہتے ہیں۔ جابر سے کہا گیا: کیونکر؟ انہوں نے کہا: لوگ کہتے تھے صفر پیٹ کے کیڑے ہیں اور «غول» کی تفسیر بیان نہیں کی۔ ابوزبیر نے کہا: «غول» یہی جو ہلاک کرتا ہے مسافر کو۔