كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

وحدثني ابو الطاهر ، وحرملة ، وتقاربا في اللفظ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، اخبرني يونس ، عن ابن شهاب ، ان ابا سلمة بن عبد الرحمن بن عوف حدثه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا عدوى "، ويحدث ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا يورد ممرض على مصح "، قال ابو سلمة: كان ابو هريرة يحدثهما كلتيهما عن رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم صمت ابو هريرة بعد ذلك عن قوله: لا عدوى، واقام على ان لا يورد ممرض على مصح، قال: فقال الحارث بن ابي ذباب وهو ابن عم ابي هريرة: قد كنت اسمعك يا ابا هريرة تحدثنا مع هذا الحديث حديثا آخر قد سكت عنه، كنت تقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا عدوى "، فابى ابو هريرة ان يعرف ذلك، وقال: " لا يورد ممرض على مصح "، فما رآه الحارث في ذلك حتى غضب ابو هريرة فرطن بالحبشية، فقال للحارث: اتدري ماذا قلت؟، قال: لا، قال ابو هريرة: قلت ابيت، قال ابو سلمة: ولعمري لقد كان ابو هريرة يحدثنا ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " لا عدوى "، فلا ادري انسي ابو هريرة او نسخ احد القولين الآخر

‏‏‏‏ سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیماری نہیں لگتی۔ اور ابوسلمہ یہ حدیث بھی بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ لایا جائے بیمار اونٹ تندرست اونٹ کے پاس۔ سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان دونوں حدیثوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے، پھر بعد اس کے انہوں نے یہ حدیث کہ بیماری نہیں لگتی اس کو چھوڑ دیا بیان کرنا اور یہ بیان کرتے رہے نہ لایا جائے بیمار اونٹ تندرست اونٹ پر۔ تو حارث بن ابی ذہاب نے جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے چچازاد بھائی تھا ان سے کہا: اے ابوہریرہ! ہم سنا کرتے تھے تم اس حدیث کے ساتھ دوسری ایک حدیث بھی بیان کرتے تھے اب تم اس کو نہیں بیان کرتے، وہ یہ حدیث ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیماری نہیں لگتی۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انکار کیا اور کہا میں اس حدیث کو نہیں پہچانتا۔ البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ نہ لایا جائے بیمار اونٹ تندرست اونٹ کے اوپر۔ حارث نے ان سے جھگڑا کیا اس میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ غصے ہوئے انہوں نے حبش کی زبان میں کچھ کہا، پھر حارث سے پوچھا تم سمجھتے ہو میں نے کیا کہا۔ حارث نے کہا نہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے یہی کہا کہ میں انکار کرتا ہوں اس حدیث کے بیان کرنے کا۔ ابوسلمہ نے کہا: میری عمر کی قسم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہم سے اس حدیث کو بیان کیا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیماری لگنا کوئی چیز نہیں پھر معلوم نہیں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس حدیث کو بھول گئے یا ایک حدیث سے دوسری حدیث کو انہوں نے منسوخ سمجھا۔

صحيح مسلم # 5791
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp