كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثنا محمد بن المثنى ، حدثنا ابن ابي عدي ، عن شعبة ، عن حبيب ، قال: كنا بالمدينة، فبلغني ان الطاعون قد وقع بالكوفة، فقال لي عطاء بن يسار وغيره: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " إذا كنت بارض فوقع بها، فلا تخرج منها، وإذا بلغك انه بارض فلا تدخلها "، قال: قلت عمن قالوا: عن عامر بن سعد يحدث به، قال: فاتيته، فقالوا: غائب، قال: فلقيت اخاه إبراهيم بن سعد ، فسالته، فقال: شهدت اسامة يحدث سعدا، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إن هذا الوجع رجز او عذاب او بقية عذاب عذب به اناس من قبلكم، فإذا كان بارض وانتم بها فلا تخرجوا منها، وإذا بلغكم انه بارض فلا تدخلوها "، قال حبيب: فقلت لإبراهيم: آنت سمعت اسامة يحدث سعدا وهو لا ينكر، قال: نعم.

‏‏‏‏ حبیب سے روایت ہے، ہم مدینہ میں تھے مجھ کو خبر پہنچی کہ کوفہ میں طاعون نمودار ہے تو عطاء بن یسار اور دوسرے لوگوں نے مجھ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو کسی ملک میں ہو اور وہاں طاعون شروع ہو تو مت بھاگ وہاں سے اور جب تجھ کو خبر پہنچے کسی ملک میں طاعون نمودار ہونے کی تو وہاں مت جا۔ میں نے کہا کہ یہ حدیث تم نے کس سے سنی۔ انہوں نے کہا: عامر بن سعد سے، میں ان کے پاس گیا، لوگوں نے کہا: وہ نہیں ہیں، میں ان کے بھائی ابراہیم بن سعد سے ملا، ان سے پوچھا: انہوں نے کہا: میں موجود تھا جب اسامہ نے سعد سے حدیث بیان کی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: یہ بیماری عذاب ہے یا بقیہ ہے عذاب کا جو اگلے لوگوں کو ہوا تھا پھر جب یہ بیماری کسی ملک میں شروع ہو اور تم وہاں موجود ہو تو وہاں سے مت بھاگو اور جب تم کو خبر پہنچے کہ کسی ملک میں یہ بیماری شروع ہوئی ہے تو وہاں مت جاؤ۔ حبیب نے کہا: میں نے ابراہیم سے پوچھا: تم نے سنا اسامہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سعد سے اور انہوں نے انکار نہیں کیا؟ ابراہیم نے کہا: ہاں میں نے سنا۔

صحيح مسلم # 5779
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp