كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثني محمد بن حاتم ، حدثنا يحيى بن سعيد ، عن سفيان ، حدثني موسى بن ابي عائشة ، عن عبيد الله بن عبد الله ، عن عائشة ، قالت: لددنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه، فاشار ان لا تلدوني، فقلنا: كراهية المريض للدواء، فلما افاق، قال: " لا يبقى احد منكم إلا لد غير العباس فإنه لم يشهدكم ".

‏‏‏‏ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں دوا ڈالی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ سے فرمایا: میرے منہ میں دوا مت ڈالو۔ ہم لوگوں نے آپس میں کہا: آپ بیماری کی وجہ سے دوا سے نفرت کرتے ہیں (تو اس پر عمل کرنا ضروری نہیں) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سب کے منہ میں دوا ڈالی جائے سوائے عباس کے کہ وہ یہاں موجود نہ تھے۔ (یہ سزا دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہ مانا)۔

صحيح مسلم # 5761
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp