حدثنا هارون بن معروف ، وابو الطاهر ، قالا: حدثنا ابن وهب ، اخبرني عمرو ، ان بكيرا حدثه، ان عاصم بن عمر بن قتادة حدثه، ان جابر بن عبد الله ، عاد المقنع، ثم قال: لا ابرح حتى تحتجم فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " إن فيه شفاء ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے عیادت کی مقنع کی پھر کہا: میں نہیں ٹھہروں گا جب تک تم پچھنے نہ لگاؤ، کیونکہ میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”بے شک اس میں شفا ہے۔“