حدثنا يحيي بن يحيي ، قال: قرات على مالك ، عن ابن شهاب ، عن عروة ، عن عائشة : ان النبي صلى الله عليه وسلم " كان إذا اشتكى يقرا على نفسه بالمعوذات، وينفث فلما اشتد وجعه كنت اقرا عليه وامسح عنه بيده رجاء بركتها ".
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے اپنے اوپر معوذات پڑھتے اور پھونکتے۔ جب بہت بیمار ہوئے تو میں پڑھتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھیرتی برکت کی امید سے۔