حدثني سريج بن يونس ، ويحيى بن ايوب ، قالا: حدثنا عباد بن عباد ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا مرض احد من اهله نفث عليه بالمعوذات، " فلما مرض مرضه الذي مات فيه، جعلت انفث عليه وامسحه بيد نفسه لانها كانت اعظم بركة من يدي " وفي رواية يحيي بن ايوب بمعوذات.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں کوئی بیمار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر معوذات «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» پڑھ کر پھونکتے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے اس بیماری میں جس میں وفات پائی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھونکتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھیرتی کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں میرے ہاتھ سے زیادہ برکت تھی۔