كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثنا يحيي بن حبيب الحارثي ، حدثنا خالد بن الحارث ، حدثنا شعبة ، عن هشام بن زيد ، عن انس ، ان امراة يهودية اتت رسول الله صلى الله عليه وسلم بشاة مسمومة، فاكل منها، فجيء بها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فسالها عن ذلك، فقالت: اردت لاقتلك، قال: " ما كان الله ليسلطك على ذاك "، قال او قال علي: قال: قالوا: الا نقتلها، قال: لا، قال: فما زلت اعرفها في لهوات رسول الله صلى الله عليه وسلم.

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لے کر آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ تو نے کیا کیا؟ وہ بولی: میں چاہتی تھی آپ کو مار ڈالنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اتنی طاقت دینے والا نہیں۔ کہ تو اس کے پیغمبر کو ہلاک کرے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہم اس کو قتل کریں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رحم تھا اس عورت پر۔ اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر برحق تھے ورنہ اگر بادشاہ ہوتے تو اس عورت کو قتل کراتے) راوی نے کہا: میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوے میں پاتا۔

صحيح مسلم # 5705
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp