وحدثنا عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ، وحجاج بن الشاعر ، واحمد بن خراش ، قال عبد الله: اخبرنا، وقال الآخران: حدثنا مسلم بن إبراهيم ، قال: حدثنا وهيب ، عن ابن طاوس ، عن ابيه ، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " العين حق ولو كان شيء سابق القدر سبقته العين، وإذا استغسلتم فاغسلوا ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نظر کا لگ جانا سچ ہے“۔ (یعنی نظر میں تاثیر ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے) اور جو کوئی چیز تقدیر سے آگے بڑھ سکتی تو نظر ہی بڑھ جاتی (پر تقدیر سے کوئی چیز آگے بڑھنے والی نہیں) ”جب تم سے کہا جائے غسل کرنے کو تو غسل کرو۔“