كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثنا بشر بن هلال الصواف ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا عبد العزيز بن صهيب ، عن ابي نضرة ، عن ابي سعيد ، ان جبريل اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال يا محمد: " اشتكيت؟ فقال: نعم، قال: باسم الله ارقيك، من كل شيء يؤذيك، من شر كل نفس او عين حاسد، الله يشفيك باسم الله ارقيك ".

‏‏‏‏ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جبرئیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ بیمار ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ جبرئیل علیہ السلام نے کہا: «‏‏‏‏بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ، أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللَّهُ يَشْفِيكَ بِاسْمِ اللهِ أَرْقِيكَ» یعنی اللہ کے نام سے آپ پر منتر کرتا ہوں ہر چیز سے جو آپ کو ستائے اور ہر جان کی برائی سے یا حاسد کی نگاہ سے اللہ آپ کو شفا دے اللہ کے نام سے منتر کرتا ہوں آپ پر۔

صحيح مسلم # 5700
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp