كِتَاب السَّلَامِ سلامتی اور صحت کا بیان

حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وابو كريب ، قالا: حدثنا وكيع . ح وحدثنا إسحاق بن إبراهيم ، اخبرنا جرير . ح وحدثنا ابو كريب ، حدثنا ابو معاوية كلهم، عن هشام . ح وحدثنا ابو كريب ايضا، واللفظ هذا، حدثنا ابن نمير ، حدثنا هشام ، عن ابيه ، عن زينب بنت ام سلمة ، عن ام سلمة ، ان مخنثا كان عندها ورسول الله صلى الله عليه وسلم في البيت، فقال لاخي ام سلمة: يا عبد الله بن ابي امية إن فتح الله عليكم الطائف غدا، فإني ادلك على بنت غيلان، فإنها تقبل باربع وتدبر بثمان، قال فسمعه رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " لا يدخل هؤلاء عليكم ".

‏‏‏‏ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک مخنث ان کے پاس تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے تو اس نے ام سلمہ کے بھائی سے کہا: اے عبداللہ بن امیہ! اگر اللہ تعالیٰ نے کل طائف پر تم کو فتح دی تو میں تجھے غیلان کی بیٹی بتا دوں گا وہ جب سامنے آتی ہے تو اس کے پیٹ پر چار سلوٹیں ہوتی ہیں اور جب پیٹھ موڑ کر جاتی ہے تو آٹھ معلوم ہوتی ہیں (دونوں طرف سے یعنی موٹی ہے اور عرب موٹی عورتوں کو پسند کرتے تھے) یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے پاس اندر نہ آیا کرے۔

صحيح مسلم # 5690
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp