حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن شعبة ، عن محمد بن المنكدر ، عن جابر بن عبد الله ، قال: " اتيت النبي صلى الله عليه وسلم فدعوت، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " من هذا؟ "، قلت: انا، قال: فخرج، وهو يقول: انا انا ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے پکارا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کون ہے؟“ میں نے کہا: میں ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے یہ کہتے ہوئے: ”میں تو میں بھی ہوں۔“