كِتَاب الْآدَابِ معاشرتی آداب کا بیان

حدثنا ابو الربيع سليمان بن داود العتكي ، حدثنا عبد الوارث ، حدثنا ابو التياح ، حدثنا انس بن مالك . ح وحدثنا شيبان بن فروخ ، واللفظ له، حدثنا عبد الوارث ، عن ابي التياح ، عن انس بن مالك ، قال: " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم احسن الناس خلقا، وكان لي اخ يقال له ابو عمير، قال: احسبه، قال: كان فطيما، قال: فكان إذا جاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فرآه، قال ابا عمير: ما فعل النغير؟، قال: فكان يلعب به ".

‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب لوگوں سے زیادہ خوش مزاج تھے، میرا ایک بھائی تھا جس کو اب ابوعمیر کہتے تھے (اس سے معلوم ہوا کہ کمسن کو اور جس کے بچہ نہ ہوا ہو کنیت رکھنا درست ہے) میں سمجھتا ہوں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کا دودھ چھڑایا گیا تھا تو جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آتے اور اس کو دیکھتے تو فرماتے: اے ابا عمیر! نغیر کہاں ہے؟ (نغیر لال کو کہتے ہیں) اور وہ لڑکا لال سے کھیلتا تھا۔

صحيح مسلم # 5622
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp