كِتَاب الْآدَابِ معاشرتی آداب کا بیان

حدثني محمد بن سهل التميمي ، وابو بكر بن إسحاق ، قالا: حدثنا ابن ابي مريم ، حدثنا محمد وهو ابن مطرف ابو غسان ، حدثني ابو حازم ، عن سهل بن سعد ، قال: اتي بالمنذر بن ابي اسيد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم حين ولد، فوضعه النبي صلى الله عليه وسلم على فخذه، وابو اسيد جالس فلهي النبي صلى الله عليه وسلم بشيء بين يديه، فامر ابو اسيد بابنه، فاحتمل من على فخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاقلبوه فاستفاق رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: " اين الصبي؟ "، فقال ابو اسيد: اقلبناه يا رسول الله، فقال: " ما اسمه؟ "، قال: فلان يا رسول الله، قال: " لا، ولكن اسمه المنذر "، فسماه يومئذ المنذر .

‏‏‏‏ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، منذر بن ابواسید رضی اللہ عنہ کا بیٹا پیدا ہوا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنی ران پر رکھا اور ابوسید رضی اللہ عنہ (اس کے باپ) بیٹھے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز میں اپنے سامنے متوجہ ہوئے۔ ابواسید رضی اللہ عنہ نے حکم دیا، وہ بچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ران پر سے اٹھا لیا گیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیال آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بچہ کہاں ہے؟، سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے اس کو اٹھا لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا نام کیا ہے۔ سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ نام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ان کا نام منذر ہے۔ پھر اس دن سے انہوں نے اس کا نام منذر ہی رکھ دیا۔

صحيح مسلم # 5621
**يُرجى من القرّاء الإشارة إلى أي خطأ قد يجدونه، حتى يمكن إجراء التصحيحات اللازمة.**
قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کسی مقام پر کوئی غلطی نظر آئے تو ہماری اصلاح ضرور فرمائیں۔
Readers are requested to point out any mistake they may find so that corrections can be made.

Whatsapp