حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعبد الله بن براد الاشعري ، وابو كريب ، قالوا: حدثنا ابو اسامة ، عن بريد ، عن ابي بردة ، عن ابي موسى ، قال: " ولد لي غلام، فاتيت به النبي صلى الله عليه وسلم، فسماه إبراهيم وحنكه بتمرة ".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میرا ایک لڑکا پیدا ہوا میں اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراھیم رکھا اور اس کے منہ میں ایک کھجور چبا کر ڈالی۔