حدثنا عمرو الناقد ، ومحمد بن عبد الله بن نمير جميعا، عن سفيان ، قال عمرو: حدثنا سفيان بن عيينة ، حدثنا ابن المنكدر ، انه سمع جابر بن عبد الله ، يقول: ولد لرجل منا غلام، فسماه القاسم، فقلنا: لا نكنيك ابا القاسم ولا ننعمك عينا، فاتى النبي صلى الله عليه وسلم، فذكر ذلك له، فقال: " اسم ابنك عبد الرحمن ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم میں سے ایک شخص کا لڑکا پیدا ہوا اس نے اس کا نام قاسم رکھا ہم لوگوں نے کہا: ہم تجھے ابوالقاسم کنیت نہ دیں گے اور تیری آنکھ ٹھنڈی نہ کریں گے۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بیان کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے بیٹے کا نام عبدالرحمٰن ہے۔“