حدثنا محمد بن عبد الله بن نمير ، حدثنا عبدة ، حدثنا هشام ، عن فاطمة ، عن اسماء ، جاءت امراة إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: إن لي ضرة، فهل علي جناح ان اتشبع من مال زوجي بما لم يعطني؟، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " المتشبع بما لم يعط كلابس ثوبي زور ".
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، ایک عورت آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس، اور کہنے لگی: میری ایک سوت ہے تو کیا مجھ کو گناہ ہو گا اگر میں (اس کے دل جلانے کو) یہ کہوں کہ خاوند نے مجھے یہ دیا ہے جو اس نے نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو کوئی چیز نہ ملی اور وہ ملی ہے بیان کرے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے فریب کے دو کپڑے پہن لیے (اور اپنے تئیں زاہد متقی بتلایا حالانکہ اصل میں دنیادار فریبی ہے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲِ»)۔